162

وفاقی پولیس کا شراب کی فیکٹری پر چھاپہ

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نئے آئی جی احسن یونس کی تعیناتی کے بعد جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شکنجہ سخت کر دیا گیا ہے وفاقی پولیس نئی حکمت عملی اورنئی ٹیم کے ساتھ میدان عمل میں منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث کرداروں کی سرکوبی کے لیے برسرپیکار ہے وفاقی پولیس نے تازہ ترین کاروائی میں شراب بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ قبضہ سے 661 بوتلیں شراب اور 1 کلو سے زائد ہیروئن بھی برآمد کر لی ملزم اروش کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا ہے وفاقی دارالحکومت کے رہائشی پولیس کی حکمت عملی سے خوش نظر آتے ہیں تاہم ان کارروائیوں کے نتیجے میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران پولیس چوکیوں پر اہلکاروں پر فائرنگ کر کے کچھ اہلکاروں کو شہید جبکہ چند ایک زخمی بھی کر دیا گیا ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں