وزیر اعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کے انچارج نے مری کا دورہ کیاسیاحوں اور مقامی لوگوں سے ملاقات کی۔

مری(اویس الحق سے)ستھرا پنجاب پروگرام کے انچارج عاصم محمود نے مری کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔عاصم محمود نے صفائی کی صورتحال کا تفصیلی معائنہ کیا، اور عوامی رائے بھی حاصل کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پیغام زبردست انداز میں عوام تک پہنچایا اور سیاحتی مقام کو صاف ستھرا رکھنے کر بھرپور زور دیا۔

ایسے میں ستھرا پنجاب پروگرام کے انچارج عاصم محمود نے ایم،این،اے سے بھی ملاقات کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا مری کے حوالے ویژن بیان کیا۔ملاقات کے دوران اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد، کامران صغیر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

سیاحتی مقام مری میں صفائی کے انتظامات پر عاصم محمود نے اطمینان کا اظہار کیا اور مزید بہتری کی ہدایت کی۔

اس دوران مختلف مقامات پر ایک سروے کے دوران شہریوں اور سیاحوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کو مثالی قرار دیا۔

انچارج ستھرا پنجاب نے اس موقع پر کہا کہ مری کو صاف ستھرا اور خوشگوار بنانا ہماری اولین کوشش ہے۔ستھرا پنجاب اقدام صحت مند ماحول فراہم کر رہا ہے انھوں نے کہا کہ سیاحوں اور مقامی لعگوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور حکومت کے اقدام کو سراہا ہے،امید ہے صفائی کے یہ اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔