مری(اویس الحق سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی مری آمد پر کارکنان کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا، کارکناں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جس سے ان کی گاڑی کو مکمل طور پر ڈھانپ دیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 1930 کے بعد پہلی مرتبہ ساملی ہسپتال کو بطور وزیراعلیٰ اپ گریڈیشن کے لئے کام شروع کروایا ہے،بہت سے لوگوں نے جھوٹے اعلانات کیے اللہ کا شکر ہے شہباز شریف، نواز شریف کی حکومت نے تمام وعدے نبھائے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ساملی ہسپتال ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا اور مری میں دل کے امراض کیلئے کوئی سہولت موجود نہیں تھی۔
انھوں نے کہا کہ نواز شریف ہسپتال میں مریضوں کی امدورفت کے لئے گاڑیاں بھی مختص کی جا رہی ہیں،نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر میں 16 مریضوں کی کامیاب انجیو گرافی ہوچکی ہے۔
انھوں نے کہا کہ حلف لینے کے بعد مری میں کارڈیالوجی ہسپتال بنانے کا عزم کیا، آج مری میں نواز شریف کارڈیالوجی سینٹر نے 5 مریض کا کامیاب علاج کیا ہے جبکہ
کارڈیالوجی سنٹر او پی ڈی میں روزانہ 215 سے زائد مریض آتے ہیں اور 21 مریض ایڈمٹ ہوتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کوٹلی ستیاں میں 100 بیڈ پر مشتمل ہسپتال بننے جا رہا ہے،بھوربن میں بھی جدید سہولتوں سے آراستہ ہسپتال بنائیں گے جبکہ کلینک آن وہیل اور فیلڈ ہسپتال پورے پنجاب کی طرح مری میں بھی کام کر رہے ہیں.
انھوں نے کہا کہ مری شہر کے اندر کارڈک سینٹر کیلئے جگہ کا انتخاب کرلیا ہےجلد ہی اس پر کام شروع کر دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ مری میں صفائی اور دیگر انتظامات دیکھ کر خیبر پختونخوا سے آنے والے سیاح جب گلیات سے مری میں داخل ہوتے ہیں تو صفائی کا بہترین نظام دیکھ کر حیران ہو جاتے ہیں۔
ٹورازم فورس سیاحت کو فروغ دے رہی ہے مستقبل میں لاکھوں لوگ مری کا رخ کریں گے۔
بعد ازاں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مری کے پہلے نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر کا افتتاح کردیا جس کے بعد وزیر اعلیٰ نے نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر کا دورہ کیا۔
کارڈیالوجی سینٹر کے وزت پر وزیر اعلیٰ نے ایکو روم ، پری کیتھ روم،ایس کے روم سمیت کیتھ لیب کا بھی دورہ کیا جہاں انھیں جدید ترین مشینوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
مریم نواز شریف کا مری میں پہلی جدید ترین کیتھ لیب کے قیام پر اظہار تشکر اور پوسٹ کیتھ لیب میں پروسیجر مکمل کرانے والے مریض اشتیاق ،حنیف ، منیر ، دلدار خان سمیت دیگر کی عیادت کی اور مریضوں کو تسلی دی اور صحت یابی کی دعا اس موقع پر ابھوں نے مریضوں کو پھل اور تحائف پیش کئے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کنسلٹنٹ، ڈاکٹر اور سٹاف سے ملاقات بھی کی اور بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب مریض میرے اپنے ہیں ان کا بہت خیال رکھنا ہے،اب دل کے امراض میں مبتلا کسی فرد کو مری سے باہر نہیں جانا پڑے گا۔