120

وزیراعلیٰ پنجاب نے مری کی ترقی کیلئے بڑے منصوبوں کی منظوری دیدی

مری (نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت مری کی ترقی کے لیے اجلاس۔اجلاس میں مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر پلاسٹک پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں دریائے جہلم سے پانی لانے کے لیے واٹر سپلائی اسکیم کی منظوری دی گئی اور موجودہ واٹر سکیم کی بحالی اور فلٹریشن کا منصوبہ بھی طلب کرلیا گیا اجلاس میں پارکنگ کے لیے کیبل کار اور جدید ٹرام چلانے کے اقدامات اور غیر قانونی عمارتوں کی نشاندہی کرکے فوری طور پر گرانے کا حکم دیا ،اجلاس میں نیو مری قائم کرنے کے کوٹلی ستیاں اور دیگر علاقوں میں متبادل سیاحتی مقامات میں ڈویلپمنٹ کیا جائے گامری میں موٹروے کی طرز پر صاف ستھرے ٹائلٹ بنائے جائیں گے، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر قائم کرنے کی منظوری اور تجا و ز ا ت کے خاتمے کا حتمی پلان پیش، منظوری دیدی گئی اجلاس میں مری میں بس سٹینڈ کو فنکشنل کرنے اور غیر قانونی اڈے بند کرنے مری کی سڑکوں کو ون وے بنانے اور کشاد ہ کرنے کی بھی منظوری دی گئی اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب و دیگر حکام بھی موجود تھے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں