وزیراعظم ہاوس میں ملدیپ کے صدر کا پر تپاک استقبال،گارڈ آف آنر پیش

(پنڈی پوسٹ نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کا وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر استقبال کیا، جہاں انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر صدر معیزو کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔دورے کے دوران مالدیپ کے صدر نے وزیراعظم ہاؤس میں پودا بھی لگایا، جو ماحول کے تحفظ اور سرسبز ماحول کے فروغ کی علامت ہے۔