اسلام آباد(نیٹ نیوز)ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گزشتہ روز ایک اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور علی امین گنڈاپور شریک ہوئے جب کہ اجلاس میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم کیلئے ناموں پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے سردار تنویر الیاس، بیرسٹر سلطان محمود اور چوہدری انوارالحق کو ہاٹ فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے اس معاملے پر مزید مشاورت کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کے بعد آزادکشمیر کے وزیراعظم کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔
253