شہباز شریف اور ترک صدر کا رابطہ،امریکہ، ایران جنگ خاتمہ کیلئےکردار ادا کرنے کا عزم

اسلام آباد(پنڈی پوسٹ نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ترک صدر طیب اردگان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔دونوں رہنمائوں نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتے بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ترک صدر کو خلیجی ممالک کی قیادت سے ہونیوالے روابط سے آگاہ کیا، بحران کے حل کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ مزید کشیدگی سے بچنے کیلئے فریقین تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں، وزیراعظم نے ترک صدر کو افغانستان کی حالیہ پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.