گوجرخان(محمدیاورمنیرملہوترہ،نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی گوجر خان سے تعلق رکھنے والے جاں بحق اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینیجمنٹ منگلا اتھارٹی (آزادکشمیر) سردار ندیم احمد مرحوم کی رہائشگاہ پرفاتحہ خوانی کے موقع پر مرحوم کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت اسسٹنٹ کمشنربھی دیانتداری، سادگی اور فرض کیساتھ لگن انکا خاصا تھااور ریاست آزاد جموں وکشمیرکیلئے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی،وزیراعظم آزاد کشمیر نے مرحوم کے چچاسردارمحبوب احمد، بیٹے حاشرندیم،کزنز سردارمزمل، سردارمدثر،سردارمحمدریاض،مرحوم کی بیٹیوں اور دیگراہلخانہ کیساتھ ملاقات میں تعزیت کی اورمرحوم کی ایم اے میں زیر تعلیم بیٹی کوبطور نائب تحصیلداربھرتی کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ وہ ملازمت کیساتھ اپنا تعلیمی سلسلہ بھی جاری رکھیں،وزیر اعظم نے ممتازریاستی رہنما ء منیر احمدملہوترہ سے مرحوم کی مغفرت و بلندی درجات کے لیے خصوصی دعاکرائی،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی راجہ آصف رضا،ریاستی ممتاز شخصیات،راجہ ابراھیم ریاض،راجہ افتخار وزیر،یاور ملہوترا، ٹھیکیدار راجہ ظفر اقبال،راجہ امتیاز مٹھو بھی موجود تھے،وزیراعظم آزاد کشمیر کی گوجرخان آمدپرریاستی اعلی حکام بھی انکے ہمراہ تھے جبکہ ڈی ایس پی گوجرخان طاہر کاظمی اورایس ایچ او گوجرخان انسپکٹر بلاول کی زیرسرکردگی خصوصی روٹ لگایا گیا تھا، وزیراعظم نے واپسی پرگاڑی میں سوارہونے سے قبل مقامی انتظامیہ خاص طور پرڈی ایس پی کا بے حد شکریہ ادا کیا
136