راولپنڈی اڈیالہ روڈمیں عیدالاضحی کے روز نثار نامی سابق فوجی کی خودکشی کا ڈراپ سین دونوں بیٹے باپ کے قاتل نکل مقتول کے چچا زاد بھائیوں کی درخواست پر پولیس نے تینوں بیٹوں کو گرفتار کیا تو دو بیٹوں ابرار اوروقارنے دوران تفتیش قتل کا اعتراف کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گاؤں گورکھ پور اڈیالہ روڈمیں عید الاضحی کے پہلے دن نثار نامی سابق فوجی نے گھریلو ناچاقی پرطیش میں آکر اپنی بیوی کو طلاق دی توتین حقیقی بیٹوں اور بیوی نے جھگڑا شروع کردیا کہ تم اس گھر سے نکلو،نثار نامی شخص نے آگے سے کہا کہ یہ گھر میرا ہے میں کیوں نکلوں تم اپنی ماں کو لے کر گھر سے نکلو،اس بات پر کافی توں تکار ہوئی ،اسی شام نثار نامی شخص پولیس چوکی اڈیالہ میں درخواست بھی دے آیا کہ میری جان کو اپنے بیٹوں اور سابقہ اہلیہ سے خطرہ ہے،اسی روز مسجد میں نماز کے دوران بھی نمازیوں کو نثار نے ساری صورتحال بتائی اور متوقع خطرے سے آگاہ کیا،عید کے دوسرے دن ہی دوبارہ بیٹوں سے جھگڑا ہواتو ایک بیٹے نے دو فائر مار کر اپنے حقیقی والدنثار کو قتل کر دیا،ایک فائر چھاتی پر لگا اور دوسرا فائر پسلی میں،اس سارے وقوعہ میں مقتول کے چار میں سے تین بیٹے،بہوئیں،سابقہ اہلیہ بھی شامل تھیں،بعد ازاں چوکی انچارج اڈیالہ سے ملی بھگت کر کے ملزمان نے کیس کو خودکشی کا رنگ دے دیا گیا،مقتول کی ایک بہن بھی موجود ہے لیکن اسی بہن کی ایک بیٹی نثار کی بہو ہے،اس لیے اس بہن نے بھی خاموشی اختیار کر رکھی تھی،اہلیان محلہ سارے معاملے سے آگاہ تھے ،اسی لیے انہوں نے اس خاندان کا غیر اعلانیہ سوشل بائیکاٹ کردیا لیکن کو ئی شخص اس ظلم پر آواز اٹھانے کو تیار نہیں تھا۔مقتول کے چچازاد بھاٸ جو سہالہ میں مقیم ہیں۔انکی دی گٸ درخواست پر پولیس نے تینوں بیٹوں کو گرفتار کیا تو دوبیٹوں ابرار اوروقارنے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لی
346