231

وائٹ پیپز کا اجراء،اسٹامپ فروشو ں کی ٹریننگ شروع

جہلم(چوہدری عابد محمود،مرزاقدیر بیگ)جہلم حکومت پنجاب نے اسٹامپ پیپرکا خاتمہ کرنے کی غرض سے وائٹ پیپر کے نفاذ کے لئے راولپنڈی ڈویژن کے چاروں اضلاع کے اسٹامپ فروشوں کی ٹریننگ شروع کروا دی، ٹریننگ گزشتہ روز 8 دسمبر بروز بدھ کو راولپنڈی آرٹس کونسل میں شروع کی گئی اس ضمن میں گزشتہ ماہ چیف انسپکٹر اسٹامپ بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کے نام جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، ساہیوال، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن میں اشٹامپ پیپر نظام کو ختم کرکے وائٹ پیپر سسٹم کے نفاذ کے سلسلہ میں مذکورہ ڈویژنوں کے اسٹامپ وینڈرز اور بنک آف پنجاب کے سٹاف کی باقاعدہ تربیتی سیشن ڈویژن ہیڈ کوارٹرز میں تربیت دینے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے تاکہ انہیں اس نئے نظام کے حوالے سے ضروری ٹریننگ اور طریقہ کار سے آگاہی حاصل ہو سکے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں