149

ن یوتھ ونگ کلر سیداں کا قیام /چوہدری اشفاق

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کلر سیداں کے عہد یداروں کے نو ٹیفیکشن جاری کر دیے گئے ہیں اس سلسلے میں ایک تقریب یوتھ ونگ پبلک سیکر ٹریٹ شینکہ ہاؤس کمیٹی چوک میں منعقد ہوئی جس میں تحصیل کلر سیداں کہوٹہ اور گو جر خان کے تحصیل عہد یداروں کا انتخاب عمل میں لا یا گیا ہے تقریب کے مہمان خصوصی سینئر نائب صدر یوتھ ونگ پنجاب سابقہ ایم این اے ملک شکیل اعوان تھے دیگر عہد یداروں میں ایم پی اے محترمہ تحسین فواد صدر ضلع راولپنڈی یوتھ ونگ ملک وسیم اعوان سینئر نائب صدر راولپنڈی ڈویژن راجہ یاسر اسلم چوہدری سلیم بٹ اورجنرل سکیر ٹری یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی جاسم کنول راہی شامل تھے تقریب کا با قاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اس کے بعد سب سے پہلے تحصیل کہوٹہ یوتھ ونگ کے پانچ عہد ا داران مقرر کیے گئے دوسرے نمبر پر تحصیل گور جر خان کی باڈی قائم کی گئی تیسرے نمبر پر تحصیل کلرسیداں یوتھ ونگ کے عہد یداروں کو نو ٹیفیکشن دیے گئے جن میں ارسلان قریشی کو صدر عمران بھٹی سنیئر نائب صدر عبدالغفار بھٹی نائب صدر راجہ غالب حسین کو آرڈینیٹر اور ثمران سجاد کو جنرل سکیر ٹری مقرر کیا گیا ہے اس مو قع پر ملک شکیل اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہما را قیمتی اثاثہ ہیں اور نو جوانوں کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ہم مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی تمام ضلعی اور تحصیل باڈیاں قائم کر دی ہیں اور ان کو اہم ذمہ داریاں بھی سونپی جائیں گی اب یوتھ ونگ کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا اور پارٹی کے لیے دن رات کام کرنا ہو گا میرے خیال میں کسی بھی کمیٹی تنظیم یا باڈی بنانے میں سب سے اہم کام ممبران کا انتخاب ہوتا ہے اور اچھے لوگوں کو آگے لانا ہو تا ہے تحصیل کلر سیداں کے لیے جو باڈی تشکیل دی گئی ہے اس میں نہایت ہی اچھے اور دیانت دار نو جوانوں کو سامنے لا یا گیا ہے او پانچوں ممبران کا تعلق بھی انتہائی اچھے خاندانوں سے ہے اور شہرت کے لحاظ سے بی ان کی بہت تعریفیں سننے کو مل رہی ہیں میں اور یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ ایسے نو جوانوں کو سامنے لا یا گیا ہے جو ہر لحاظ سے عوامی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں اور یقیناََ تحصیل کلر سیداں کے حوالے سے یہ ممبران پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے اہم کر دار ادا کریں گئے اور کلر سیداں میں یوتھ کو متحرک کرنے میں کامیاب ہو نگے تحصیل کلر سیداں کیے لیے جو باڈی تشکیل دی گئی ہے ان میں صدر ارسلان قریشی جن کا تعلق گاؤں باولی سے ہے اور ان کے والد اورچچا پہلے ہی سے مسلم لیگ ن کے لیے خدمات انجام دیتے رہے ارسلان قریشی کا شمار بہت اچھے نو جوانوں میں ہوتا ہے اور نہایت ہی شریف فیملی سے تعلق رکھتے ہیں وہ پارٹی کو نچلی سطح پر مضبوط کرنے میں کامیاب ہو جائیں گئے عمران حسین بھٹی جن کو سینئر نائب صدر مقرر کیا گیا ہے تحصیل کلر سیداں کے موضع کنوہا کے رہائشی ہیں اوجوعوامی خدمت کے لحاظ سے پہلے ہی سے متحرک ہیں اور غریب اور مظلوم کی مدد کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں اور پارٹی کے لیے نہایت ہی مفید ثابت ہوں گئے اور یقیناََ نوجوانوں کے لیے ہر اول دستے کا کام کریں گئے عبدالغفار بھٹی جن کو نائب صدر بنایا گیا ہے چبوترہ گاؤں کے رہنے والے ہیں بھٹی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں اور مسلم لیگ ن رابطہ کمیٹی کے ممبربھی ہیں اور پارٹی کے لحاظ سے پہلے ہی سے کافی متحرک ہیں اور عوامی خدمات کا جذبہ بھی رکھتے ہیں اور چھوٹے موٹے کاموں میں پیش پیش نظر آتے ہیں اور ن لیگ کے لیے بہتر ثابت ہوں گئے راجہ غالب حسین جن کو یوتھ ونگ کلر سیداں کا کو آرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے چوک پنڈوری کے قریب جٹال گاؤں کے رہنے والے ہیں ان کا تعلق بہت اچھی فیملی سے ہے ان کے ایک بھائی مناظر حسین جنجوعہ یونین کونسل بشندوٹ سے وائس چیئرمین کے عہدے کے امیدوار بھی ہیں اور لوگوں کی خدمت پہلے ہی سے کر رہے ہیں اور بہت متحرک نظر آتے ہیں اور یقیناََ ن لیگ کے لیے نہایت ہی مفید ثابت ہوں گے ثمران سجاد جن کو جنرل سکیر ٹری مقرر کیا گیا ہے پنڈوڑی گاؤں سے تعلق ہے اور بہت ہی اچھی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں اور صحیح معنوں میں پارٹی کے لیے کچھ کر دکھانے کا جذبہ لے کر میدان میں آئے ہیں اور شمار با شعور لوگوں میں ہوتا ہے اور میں یہ بات یقین سے کہ سکتاہوں کہ وہ جنرل سکر ٹری کی حیثیت سے وہ سب کچھ کر دکھائیں گئے جو کئی لوگ سقت رکھنے کے با وجود کچھ نہ کر سکے اور پارٹی کے لیے خدمات انجام دینے میں اہم کر دار ادا کریں گئے اور اس موقع پر جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ ضلع رالپنڈی جاسم کونل راہی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے تحصیل کلر سیداں کے لیے ایسے اچھے اور دیانتدار نوجوانوں کو یوتھ ونگ کی ذمہ داریاں سوپنیں اور ان کا انتخاب یقیناپارٹی کے لیے اہم ثابہت ہو گا{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں