میرپور(کامران عابد بخاری سے)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی صدر سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق نے کہا ہے کہ پاکستان میں قائم ن لیگ کی حکومت کشمیر پر جلدی میں سودے بازی کرنے کیلئے بے قرار ہے
لاکھوں شہداء کے کون پر سریا سیمنٹ اور چینی فروخت نہیں کرنے دی جائے گی میاں کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی ۔ حکومت پاکستان آزادکشمیر کو فتح کرنے کی بجائے مقبوضہ کشمیر کو آزاد کروائے ان میں اگر طاقت تو پاکستان پر ہونے والے ڈورن حملے دہشتگردی اور مہنگائی ختم کریں ہم کسی بھی صورت ریاستی تشخص کو مجروع نہیں ہونے دینگے بلوچ میں ہنگاموں کے دوران قتل ہونے والے نوجوان سمیت دیگر املاک کے نقصانات کا مقدمہ وزیر امور کشمیر کے نام درج کیا جائے حکومت آزادکشمیر کی مرضی کے بغیر چیف سیکرٹری اور آئی جی نہیں رہ سکتے ان کو واپس بھیجنے کا حق آئین دیتا ہے ریاستی اداروں کو کسی بھی صورت کمزور نہیں ہونے دیا جائیگا۔ رینجر گردی کی مذمت کرتے ہیں جلداز جلدا علیٰ سطح کی کمیٹی بنا کر بلوچ کے انتخابات کی انکوائری کروائی جائے آزادحکومت کی اجازت کے بغیر چیف الیکشن کمشنر رینجر نہیں بلوا سکتا ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میرپور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چوہدری محمد اشرف ، عبدالقیوم قمر، حاجی ذوالفقار اور شوکت علی سمیت کا نفرنسی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی سردار عتیق نے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیر پرسودے بازی کرنے کیلئے جلدی میں ہے بھارت کو پاکستان کی منڈیوں تک رسائی دینا اور پاکستان کے نفع بخش ادارے فروخت کئے جا رہے ہیں آج پاکستان میں حالات بدتر ہیں وزیرامور کشمیر انتہائی نالاحق آدمی ہے جس کی بے جا مداخلت سے آج حالات خراب ہو چکے ہیں آزادکشمیر ایک پرامن خطہ ہے جس کو سازش کے تحت خراب کیا جا رہا ہے مسلم کانفرنس ریاستی اداروں کو کمزور نہیں ہونے دیگی ۔ مسلم کانفرنس پورے آزادکشمیر میں اس کیخلاف بھرپور احتجاج کریگی۔
میرپور (نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیراعظم آزاد کشمیر کے مشیر برائے اووسیئر چوہدری حق نواز نے کہاہے کہ بلوچ الیکشن میں ن لیگ نے رینجرز کی مدد سے پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کو چھینا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے وفاقی وزیر امور کشمیر کی طرف سے آزاد کشمیر میں بے جا مداخلت کا شدید الفاظ میں نوٹس لیا ہے۔وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف وزیرامور کشمیر کی طرف سے آزاد کشمیر کے انتخابی حلقہ بلوچ کے ضمنی انتخابات میں انتخابی نتائج کو تبدیل کرنے کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کروائیں اپنے بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری عبدالمجید کی قیادت میں آزادکشمیرمیں تعمیروترقی کے لحاظ سے تمام سیاسی جماعتوں کوساتھ لیکرچل رہے تھے لیکن وفاقی وزیرامورکشمیرنے مسلم لیگ ن کے ساتھ سازباز کرکے آزادکشمیرکے پرامن ماحول کوخراب کررہے ہیں۔ بلوچ الیکشن میں عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ تھے لیکن وفاقی وزیرامورکشمیراوراپوزیشن لیڈرنے حلقہ میں منظم دھاندلی کرکے نتائج اپنے حق میں طاقت کے ذریعے کروائے ہیں جس سے تحریک آزادی کشمیرپر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔انھوں نے کہاکہ بلوچ الیکشن میں پیپلزپارٹی کامینڈیٹ چوری کیاگیاجس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
میرپور (نمائندہ پنڈی پوسٹ)عوامی اتحاد کے مرکزی رہنما چوہدری ظفر انور عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ وہ سعودی عرب میں 15دن قیام کریں گے اور عمرے کی ادائیگی کے بعد 12مارچ کو وطن واپس لوٹیں گے۔ چوہدری ظفر انور کو فیملی ممبران اور قریبی دوستوں نے ایئرپورٹ پر الوداع کیا۔
میرپور (نمائندہ پنڈی پوسٹ)محکمہ ابریشم کے تحت CDP کے تعاون سے AJKRSP کی تنظیمات میں توت کے پودوں کی شجرکاری مہم جاری ہے۔ اس سلسلہ میں محکمہ ابریشم کے انچارج مسعود احمدکی زیرنگرانی زمینداروں کی راہنمائی کررہے ہیں۔ توت کے پودے ریشم سازی میں بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔ اس سے صنعت ریشم سازی کوفروغ دیاجاسکتاہے۔ اس مقصد کے تحت DPO ضلع میرپور، بھمبرچوہدری یاسر، سوشل آرگنائزرضلع بھمبرگل زمان اورتنظیم جھنڈ کس چناتر کے صدرمحمدرزاق اور منیجر جاوید اختر نے لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے محکمہ ابریشم سے 4000/= پودے حاصل کرے تنصیب کروارہے ہیں۔
میرپور (نمائندہ پنڈی پوسٹ) انجمن تاجراں میاں محمد ٹاؤن کا سوئی گیس کے حصول کیلئے چوتھے دن بھی احتجاج جاری 7مارچ تک سوئی گیس نہ دی گئی تو جلسۂ عام کریں گے ۔محلہ فاروقیہ میں کارنر میٹنگ میں انجمن تاجراں بن خرماں کے جنرل سیکرٹری رضوان کرامت ،چئیر مین مجلس عاملہ چوہدری علی اصغر،نصیر ڈار،امجد جنجوعہ ،چوہدری یعقوب،انزل بٹ ،فیصل خالق ،ندیم علی شاہ،محمد آصف آرائیں ،ندیم جنجوعہ ،سجاد مغل ،اور دیگر نے خطاب کرتے ہوے کہا ۔انہوں نے کہا کہ آج میاں محمد ٹاؤن کی عوام بالخصوص نوجوان متحد و منظم ہوچکے ہیں اب حکومت وقت کو ہمیں سوئی گیس دینا ہی پڑے گی انہوں نے کہا کہ 7مارچ کا جلسہ عام کامیاب ہوگا ہر گلی اور ہر محلے کے نوجوان پرجوش ہیں اور اپنا بنیادی حق سوئی گیس لینے کیلئے پر امن جدوجہد کر رہے ہیں ۔اب کوئی اعلان کوئی نوٹیفکیشن قبول نہیں اور نہ ہی کوئی مذاکرات ہوں گے ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک میاں محمد ٹاؤن کے ہر گھر میں سوئی گیس کی سہولت نہیں مہیا نہیں ہوجاتی ۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں بڑا کا م دوسروں کیلئے کھڑا ہونا ہے ۔آج انجمن تاجراں میاں محمد ٹاؤن اور ہماری عوام بالخصوص نوجوان تقریباً پچاس ہزار شہریوں کے حقوق کے لئے کھڑے ہو چکے ہیں اس موقع پر تحفظ حقوق کمیٹی محلہ فاروقیہ نو منتحب ممبران سے انجمن تاجراں میاں محمد ٹاؤن کے جنرل سیکرٹری نے خلف لیا جن ممبران نے خلف دیا اُن میں امجد محمود جنجوعہ ،چوہدری جمیل ،ندیم جنجوعہ ،واجد انصاری ،محبوب جنجوعہ ،چوہدری یعقو ب،یعقوب جنجوعہ ،چوہدری نثار،یعقوب بھٹی ،جمیل جنجوعہ شامل تھے ۔