{jcomments on}روات (رپورٹ عبدالخطیب چوہدری )وفاقی حکومت نے راولپنڈی اسلام آباد کے دیہی علاقہ روات میں ایک نئے ائیرپورٹ کی تعمیر اور دیگر ملٹی پرپرز کیلئے دولاکھ کنال رقبہ
کو ایکوائر کرنے کیلئے نوٹیفکشن جاری کردیا ہے روات وفاقی درالحکومت کا دیہی علاقہ ہے جس کی آبادی دس ہزار نفوس پر مشتمل ہے جبکہ روات کی گردونواح کی آبادی جوکہ تیرہ یونین کونسلوں پر مشتمل ہے تحصیل راولپنڈی کا حصہ ہونے کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چوہدری نثار علی خان کا حلقہ انتخاب این اے باون بھی ہے
اس حلقہ سے چوہدری نثار علی خان نے ہر بار کامیابی حاصل کی ہے گزشتہ ایک دہائی کے دوران ملک کی ایک بڑی ہاوسنگ سوسائٹی نے علاقہ کی بنجرزمینوں کو خرید کر یہاں بڑے بڑے پلازے اور رہائشی کالونیاں بنائی وفاقی درالحکومت کے قریب ترین ہونے کے ناطے اور روشنیوں کے شہرکراچی کے بگڑتے ہوئے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑی کاروباری شخصیات اور امراء کے ایک بڑے طبقہ کراچی کو خیر آباد کہ کر اسلام آباد میں ہی رہنے کو ترجیح دی
جس کی بناء پر راولپنڈی اسلام آباد کے گردونواح میں ہاوسنگ سوسائیٹوں کا جھال بچھ گیا سوسائیٹوں کے مالکان نے بھی خریداری کے بڑھتے ہوئے رججان کو مدنظر رکھتے ہوئے پارٹیوں کو پلاٹ کا عملی معائنہ کروائے بغیر مالکانہ حقوق کی فائلیں فروخت کیں اور اسطرح ملک کی ایک بڑی ہاوسنگ سوسائٹی نے روات کا ایک بڑا حصہ خرید لینے کے باعث باقی زمین کو ایکوائر کرنے کی کیلئے پنجاب میں گورنر راج کے دوران گورنر پنجاب سے منظوری لے لی اور اسطرح ایک چودہ ہزار کنال رقبہ کے ایکوائر کرنے کا بھی نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا
جس پر اہلیاں علاقہ نے ایک احتجاجی تحریک چلائی تو چوہدری نثار علی خان نے ایکوائر شدہ رقبہ کو عوام کے حقوق پر ڈاکہ قرار دیتے ہوئے پنجاب حکومت کی بحالی کے بعد نوٹیفکیشن کو منسوخ قرار دلوادا جس کو انہوں نے انتخابی مہم میں اپنی تقریر کا حصہ بنایا
اور اب چوہدری نثار علیخاں کے مذکورہ حلقہ جس میں تخت پڑی ،پنڈ جھاٹلہ ،سرہندی ،جاوا ،کوٹلہ ،میرا خورد ،سنبل ،گاہل ،چک تھوبہ ،پمبلی ،چک خاص ،پنڈ مبارک ،ڈاوری ،کمالپور،بھٹیاں نور دین ،ہوشیال ،موہڑہ گاڑ،تراہیہ ،چھپر ،انپور ،میاں احمد ،ٹپئی ،کھینگر کلاں ،کٹاریاں ،ٹھٹھہ گدپور ،موہڑہ لنگر ،سانگرہ ،اڈیالہ ،گوگڑا ،سود ،حصالہ کلاں ،حصالہ خورد ،چہان ،میرا کھینگر ،میرا کلاں ،جبر میانہ ،دیرہ ،گورگھ پور سمیت متعدد موضعات شامل ہیں کی دو لاکھ کنال زمین کو ایکوائر کرنے کا اچانک نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا
جس پر علاقہ کی لاکھوں نفوس پر آبادی نے بھر پور احتجاج بھی اور احتجاجی تحریک بھی شروع کرنے کی بھی دھمکی دی لیکن تاحال چوہدری نثار علی کی جانب کی جانب سے کوئی ررعمل سامنے نہ لایا اور مکمل خاموشی سے حلقہ کے ووٹروں اور سپورٹروں پر بھی سکتہ طاری ہوگیا ہے
ائیرپورٹ بنانے جی ٹی روڈ کور رنگ روڈ کے زریعے موٹروے سے منسلک کرنے‘روات سے آٹھ سے دس لین کی سڑک کو اسلام آباد سے ملانے اور صنعتی زون اور دیگر کثیر المقاصد کیلئے روات کے رقبہ کو ایکوائر کرنے سے ایک جانب آبادی کے ایک بڑا حصہ کو متاثر ہونے پڑیگا لیکن دوسری جانب علاقہ میں تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا جس سے لاکھوں افراد کو روزگار فراہم ہو نے کے ساتھ حلقہ کے عوام کا میعار زندگی بھی بہتر ہوگا روات کے قریبی پہلے ہی بڑے بڑے کمرشل پلازے اور فائیو سٹار ہوٹل کے علاوہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر بھی زیر تعمیر ہے
گردونواح میں بننے والی ہاوسنگ سوسائیٹوں میں جدید طرز کے ڈائزین کے گھر بنائے جارہے ہیں علاقہ نے اتنی تیزرفتاری سے ترقی کی کہ چند سال قبل تک بنجر اور غیر آباد نظر آنے والے علاقوں میں عالی شان عمارتیں اور پلازے بن چکے ہیں بے نظیر بھٹو ائیرپورٹ اسلام آباد
بنیادی طو ر پر آرمی کا ہوائی اڈہ ہے سو ل ایوی ایشن نے فتح جنگ کے قریب اسلام آباد ائیرپورٹ بننے کا فیصلہ کیا تھا جس پر اربوں روپے مالیت کا کام ہونے کے بعد تکمیل کے آخری مراحل میں ہے لیکن اب کی ڈائزینگ میں کمی رہ جانے کیوجہ سے اس منصوبہ کو منسوخ کرنے کا عندیہ دیا جارہا ہے اور یہاں روات میں دبئی کی طرز پر کثیرالمنزلہ کمرشل عمارتیں تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے جس کی ایک وجہ یہ بھی تصور کی جارہی ہے
جب بھی کوئی فارن وفد ‘سیاح اور دیگر ملکوں کے وزیراعظم صدر وغیرہ جب وہ روات کے نئے ائیرپورٹ کی حدود میں داخل ہوں تو یہ وہ کثیر المنزلہ عمارتیں اور علی شان بنگلے دیکر یہ تاثر قائم کریں پاکستان ایک خوشحال اور اسلام آباد ایک جدید طرز ایک خوبصورت شہر ہے موجودہ حالات میں جب بھی کوئی فارن وفد اسلا آباد آتا ہے تو چکلا ائیر بیس سے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہوتا ہے تو ائیرپورٹ چوک سے فیض آباد کے ارد گرد بنا ئی گئی بے
ہنگم رہائشی کالونیاں چھوٹے چھوٹے گھراور بے ترتیب کمرشل پلازے اور بھٹوں کی دھوں چھوڑتی ہوئی چمنیاں وفاقی درالحکومت اسلام آباد کیلئے سیاہ دھبہ تصور ہوتی ہیں جس سے غیر ملکیوں پر برا تاثر مرتب ہوتا ہے ن لیگ کی حکومت کا راولپنڈی اسلام آباد کے دیہی علاقہ کو پرموٹ کرنے اور یہاں صنعتی زون اور اسکو کثیر المقاصد کیلئے استعمال کرنے کا منصبوبہ قابل ستائش ہے لیکن حکومت کو یہاں اباو اجداد سے آباد لوگوں کے حقوق کا بھی بھرپور خیال رکھنا ہوگا
اور چوہدری نثار علی خان کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ حلقہ میں آکر عوام کو مطمن کریں اور ان کو رقبہ کو اونے پونے ریٹ پر ایکوائر کرنے کی بجائے مالکان کو موجودہ مہنگائی کے پیش نظر معقول معاوضہ دیا جائے تاکہ متاثرین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہونے کی بجائے اپنے مسقتبل کور وشن بنانے کیلئے قابل ہوسکیں
عبدالخطیب چوہدری روات03005256781