واہ کینٹ(راجہ ارشد کیانی‘نمائندہ پنڈی پوسٹ) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی نے ملک کو بے دردی سے لوٹاآزاد کشمیر کے با شعور عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے سلامتی کونسل میں جا کر کشمیر کے لیے آواز اٹھائی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیکسلا میں پی ٹی آئی کی طرف سے سرکردہ مقامی کشمیری مہاجرین کی جانب سے منعقدہ ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا۔کہ ہم گلیاں نالیاں اور بجلی اور سوئی گیس کے حوالے سے آنے والے 6 ماہ کے اندر آپ کے تمام لوکل کام کرا دیں گے۔ چیف آفیسر فضل اکرم کو خصوصی ہدایت کی وارڈ نمبر 15۔16 کے لوکل کاموں کو لک افٹر کریں۔ اور کہا میں منصور حیات خان ایم این اےاور عمار صدیق خان ایم پی اے۔ کو بھی کہوں گا۔کہ وہ جزوقتی آپ کے پاس چکر لگاتے رہیں گے۔اور ہم آپ کو آسان قرضوں کے بارے میں بھی ایسی مدد کریں گے۔ کہ آپ اپنے لوکل مکان وغیرہ تیار کرلیں۔ساتھ چھوٹی سطح کا کاروبار بھی کر سکیں گے۔ باقی آپ نے دونوں پارٹیوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کو دیکھا ہے۔ تین تین بار ان کو اقتدار مل چکا ہے۔ لیکن انہوں نے آپ کا کچھ نہیں کیا۔ آپ ہماری پارٹی کی امیدوار کو کامیاب کرائیں۔ پھر دیکھنا ہم کارکردگی کی بنیاد پر آپ سے ووٹ لیں گے۔باقی ان دونوں پارٹیوں نے اس ملک کو بڑی بے دردی سے لوٹا۔ آپ نے ان کے جھانسے میں نہیں آنا ہے۔ مومن ایک سوراخ سے دو بار ڈسا نہیں جاتا۔آپ عمران خان کو دیکھیں۔ انہوں نے سلامتی کونسل میں جاکر کشمیر کی آواز اٹھائی ہے۔اور دنیا میں جتنے فورم بھی حقوق کے حوالے سے خطاب ہوتے ہیں۔ عمران خان ہر جگہ کشمیر کی آواز اٹھا رہا ہے۔لوکل خطاب ملک محمد پرویز سابقہ سٹی ناظم سرائے کالا نے کرتے ہوئے کہا۔ کہ ہم نے پہلے بھی آپ لوگوں کے حقوق کے ساتھ اور لوکل سطح کے جتنے کام ہیں۔ وہ ہماری پارٹی نے حل کرائے ہیں۔ اور اب بھی ہم لوکل سطح کے آپ کے تمام سروے مکمل کر لیتے ہیں۔ اور دوسرا آپ کا بڑا احسان عظیم ہے۔ کہ آپ نے ہر الیکشن میں ہمیں کامیابی دلائی ہے۔ اور انشائاللہ آپ کے جتنے بھی حقوق و مسائل ہیں۔ ہماری پارٹی ترجیح بنیادوں پر حل کرے گی۔ اور آپ سے گزارش ہے کہ آپ ڈاکٹر نازیہ نیاز جو ہماری پارٹی امیدوار ہیں۔ کو اپنی قیمتی ووٹ دے کر کامیاب کرائیں۔نعت رفاقت علی اعوان نے پیش کی۔اور تلاوت خالد محمود سابقہ کونسلر نے کی۔اسٹیج نشست پر مہمان خصوصی۔پی ٹی آئی صوبائی مجلس عاملہ ممبرچن شاہ کاظمی۔اور صاحب میزبان۔ خواجہ محمد اسلم۔ عبدالمجید ڈار۔محمد فاروق کشمیری۔عبدالرشید ہاشمی۔اور پنڈال میں ایک وسیع کشمیری مہاجر ووٹرز موجود تھے۔ جنہوں نے تالیاں بجا کر داد دی۔
186