اسلام آباد(اویس الحق سے)ملک میں کرپشن اور سوشل میڈیا پر پابندیوں کے خلاف نیپال میں ملک گیر احتجاج کے نتیجے میں مستعفی ہونے والے نیپال کے وزیراعظم خاموشی سے بیرون ملک روانہ ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم شرما ایک ہیلی کاپٹر میں سوار ہو رہے ہیں جو کہ ممکنہ طور پر ملٹری ہیلی کاپٹر ہے۔
سرکاری طور پر مستعفی وزیراعظم کے ملک سے فرار ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ان کی منزل دبئی ہے۔
مقامی میڈیا نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ مستعفی وزیراعظم کی درخواست پر فوج نے انھیں بیرون ملک جانے کا محفوظ راستہ فراہم کیا تاکہ تیزی کے ساتھ بگڑتے ہوئے نیپال کے حالات پر قابو پایا جا سکے۔
دوسری جانب نئے وزیر اعظم کے طور پر 35 سالہ بالن شاہ جو نیپال کے نوجوان سیاستدان ہیں ان کا نام زیر غور ہے جن کو نیپال کی عوام کی مکمل طور پر سپورٹ حاصل ہے دیکھا جا رہا ہے کہ وہ مضبوط ترین وزیر اعظم کے امیدوار ہیں۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.