مری(سید محمد احمد،نمائندہ پنڈی پوسٹ) مری کے رہائشی محمدشاہد ولدمحمدانورنے سی پی او راولپنڈی کو درخواست دی ہے کہ چھ ماہ قبل اس نے اپنے گھر میں گواہان اظہر،شفقت اور راشد کی موجودگی میں محمداسجدددساکن لاہور کو مبلغ بیس لاکھ روپے بطورامانت حوالے کئے مذکورہ شخص اسجد نے چارماہ بعد 17-04-2021 کو سائل کو اسکی رقم واپس کرنے کا کہا تھالیکن مقررہ تاریخ کو میرے ساتھ اس نے کوئی رابطہ نہ کیا اور اسکا موبائل نمبر بھی بندمل رہا ہے جبکہ میں متعدد بار اسکے گھر کے چکر لگاچکا ہوں سائل کاکہنا ہے کہ ایک اورموبائل نمبر پر جب میں نے اسجد سے رابطہ کیااوررقم کی واپسی کامطالبہ کیا تو اس نے اور اسکے ساتھیوں نے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ اگر رقم کامطالبہ کیاتوسخت نتائج کاسامنا کروگے اوررقم کی واپسی کامطالبہ سے باز رہنے کاکہا متاثرہ شخص نے سی پی او سے استدعاکی ہے کہ وہ ایک شریف شہری ہے اور ہوٹلز میں الیکٹریشن کاکام کرتا ہے اسکی رقم واپس دلائی جائے اورمذکورہ تین افراد کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔