123

نند اور دیور کا ملکر خاتون پر تشدد،پولیس کا راضی نامہ کیلئے دباؤ

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ کلر سیداں کی پولیس چوکی چوکپنڈوری کے علاقہ میں خاتون کو مبینہ طور پر نند اور دیور نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔مقامی پولیس نے تحفظ فراہم کرنے کی بجائے متاثرہ خاتون پر راضی نامے کیلئے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔مسماۃ (م) سکنہ غزن آباد نے سی پی او راولپنڈی کو دی گئی درخواست میں تحریر کیا کہ دیور اور نند نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور جب ان کیخلاف پولیس چوکی میں درخواست دی تو میری داد رسی کرنے کی بجائے پولیس نے راضی نامے کیلئے دباؤ ڈالنے اور راضی نامہ نہ کرنے کی صورت میں ایک جھوٹے مقدمے میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دیں۔خاتون کے مطابق تفتیشی آفیسر اے ایس آئی سخاوت کیانی اور کانسٹیبل حمزہ نے رات 10بجے کے قریب چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے اس کے گھر میں داخل ہو گئی اور جوان بیٹی اور بچوں کے سامنے گالم گلوچ کی اور منہ پر تھپڑ مارے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں