110

نا معلوم افراد نے سبزی فروٹ و مرغ شاپ کوپٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ نئی آبادی میں گزشتہ رات نا معلوم افراد نے بابر نامی شخص کی سبزی فروٹ و مرغ شاپ کاشٹر توڑ کر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جسکی وجہ سے لاکھوں روپے لاگت سے تیار کی گئی دوکان مرغیاں اور سبزی فروٹ جل کر راکھ ہو گیا جبکہ اُسی رات گلی نمبر 5میں کھڑی قیمتی کار کو بھی آگ لگا دی راجپوت پکوائی سنٹر کے بینرز بھی جلا دیے گے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گے اور ریسکیو 1122کی مدد سے آگ بھجائی صبح ہوتے ہی پولیس تھانہ کہوٹہ موقع پر آگئی اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی بابر حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر سے آکر کاروبار کر کے بچوں کا پیٹ پالتا تھا مگر میرا لاکھوں کا نقصان ہو گیا محمد رمضان اور دیگر نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے حکومت میری مالی مدد کرے تا کہ دوبارہ کاروبار کر کے بچوں کا پیٹ پال سکوں عوام علاقہ نے بڑھتے ہوئے جرائم پر تشویش کا اظہار کیا اور انتظامیہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں