راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) اسسٹنٹ کمشنر سٹی ڈاکٹر زنیرہ آفتاب نے بنی کے علاقے میں مختلف گوشت کی دکانوں اور آٹاچکیوں کا دورہ کیا اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ناجائز منافع خوری میں ملوث سات دکانداروں کو گرفتار کیا، ایک ایف آئی آر درج کی اور مجموعی طور پر 27 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ انہوں نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا بھی جائزہ لیا اور شہریوں سے قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ نرخ نامے نمایاں طور پر آویزاں کئے جائیں۔
168