مڈل ایسٹ فلائٹ شیڈول میں بہتری،آج 63 فلائٹس کی روانگی متوقع 

اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز)مڈل ایسٹ فلائٹ شیڈول میں بہتری کے آثار کے بعد پاکستان سے پیر کو(آج) 63 فلائٹس کی روانگی متوقع ہے۔

پاکستان بھر سے مزید 76 پروازیں منسوخ ہوگئیں، کراچی اور لاہور سے دبئی، شارجہ، ابوظہبی، دوحہ کی 21، 21 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

اسلام آباد سے 11، پشاور سے 13، فیصل آباد سے 3 اور سیالکوٹ سے 7 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ مشرق وسطیٰ کی 9 دن میں دنیا بھر سے منسوخ پروازوں کی تعداد 34420 ہوگئی۔

فلائٹ شیڈول میں بہتری کے آثار نظر آنے پر آج کراچی سے 13، لاہور سے 12، اسلام آباد کی 16 پروازوں کی روانگی متوقع ہے۔ ملتان سے 10، سیالکوٹ سے 5، کوئٹہ کی 4 پروازیں آپریٹ کئے جانے کا امکان ہے۔