راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی کاروائی، موٹروے پولیس کے اہلکار کو گاڑی سے کچلنے والی خاتون گرفتار، گرفتار ملزمہ کی شناخت فرح کے نام سے ہوئی، ملزمہ نے کارسرکار میں مزاحمت کی اور روکنے کے باوجود پٹرولنگ آفییسر محمد صابر کو گاڑی سے ہٹ کیا اور فرار ہو گئی تھی
واقعہ کا مقدمہ موٹروے پولیس کی مدعیت میں دو جنوری کو تھانہ نصیرآباد میں درج کیا گیا تھا، ملزمہ گرفتاری سے بچنے کے لیے مفرور ہو گئی تھی،جس کے ورانٹ گرفتاری کا تحرک کیا گیا،ملزمہ سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی،
ملزمہ کو اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت اور غفلت و لاپرواہی سے گاڑی چلا کر شہری کو زخمی کرنے کے جرائم میں چالان کیا جائے گا،آر پی او راولپنڈی بابرسرفراز الپا نے ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں ملزمہ کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں تھیں۔