لاہور (نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے روڈ ایکسیڈنٹ متاثرین کی یاد میں عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے
۔مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان سب کے لیے دعائے مغفرت جو سڑک حادثات کی وجہ سے جدا ہو گئے۔اُنہوں نے کہا کہ پنجاب میں روڈ سیفٹی کو مزید بہتر بنا رہے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حادثات سے بچاؤ کے لیے 600 سے زائد سڑکوں کی تعمیر و مرمت جاری ہے، پہلی مرتبہ موٹر ویز پر ریسکیو کے لیے ایمبولنس سروس کا آغاز کر رہے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو مل کر روڈ سیفٹی کے لیے ذمے داری نبھانی ہوگی۔