کہوٹہ(ساجدجنجوعہ) یونین کونسل مواڑہ کے موضع گڑہٹ راجگان میں سوئی گیس کا سروے ماسٹر عصمت نواز کی زیر نگرانی مکمل کر لیا گیا۔فوکل پرسن سوئی گیس پروجیکٹ موضع گڑہٹ حافظ نعمان احمد کے مطابق سروے کی تکمیل پر علاقہ مکینوں نے سابق چیئرمین یونین کونسل مواڑہ میجر (ر) عبدالرؤف راجہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کی کاوشوں کے نتیجے میں سوئی گیس کے اس اہم منصوبے پر جلد کام کا آغاز ہوگا، جس سے علاقہ بھر کے لوگوں کو بنیادی سہولت میسر آئے گی۔
