445

منشیات فروش سمیت غیرکانونی اسلحہ رکھنے پر 2ملزمان گرفتار

ڈڈیال (نمائندہ پنڈی پوسٹ )تھانہ پولیس ڈڈیال کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم کی خصوصی ہدایت پر اور ڈی ایس پی ڈڈیال عنصر علی کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال عدنان صابر کی ہمراہ نفری ناجائز اسلحہ اور منشیات فروش کو گرفتار کرلیا شکیل ولد سایئں ساکن سورکھی سے 15 بوتل شراب اور امیرخان ولد جمعہ خان ساکن پگل چک سے 30 ,بور پستول برأمد کر لیا ملزمان کے خلاف اسلحہ و منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کارروائی میں سب انسپکٹر طاہر جمیل ، اقبال اے ایس آئی ، ڈی ایف سی یاسر چوہدری ، ڈی ایف سی سبطین شاہ ، زاہد ناظم ، ظفر اقبال اور دیگر شامل تھے مزید انکشافات متوقع عوام علاقہ نے اس شاندار کارروائی پر ایس ایچ او عدنان صابر اور ان کی پوری ٹیم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ ایس ایچ او عدنان آئندہ بھی اسی طرح سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ڈڈیال سے منشیات فروشوں کا قلع قمع کرنے میں کوئی دقیقہ فروز گزاشت نہیں کریں گئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال عدنان صابر نے کہا کہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں منشیات فروشوں کے خلاف تھانہ پولیس ڈڈیال کی کارروائیاں اسی طرح جاری و ساری رہیں گئیں منشیات فروشوں کے لیے دو ہی راستے ہیں کہ منشیات فروشی کو ترک کر دیں یا پھر تحصیل بدر ہو جائیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں