130

منشیات فروشی ،ناجائز اسلحہ کیخلاف پولیس کی کاروائی

پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے،راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 20ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2815گرام چرس،136لٹر شراب،12کپی شراب،6پستول اور 1آہنی مکہ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔تفصیلات کے مطابق کہوٹہ پولیس نے پرویز سے 1200گرام چرس، صادق آباد نے عرفان سے 1065گرام چرس،ممتاز سے 300گرام چرس،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے قاسم سے 250گرام چرس ، وارث خان نے اعجا ز سے 20لٹر شراب ، صادق آباد نے معین سے 20لٹر شراب ، گوجر خان پولیس نے ساجد سے 20لٹر شراب ، مندرہ پولیس نے عمر فاروق سے 15لٹر شراب ، کینٹ پولیس نے عمرا ن سے 20لٹر شراب، سعید سے 15لٹر شراب ، ٹیکسلا پولیس نے ہارون سے 10لٹر شراب ، اصغر سے 10لٹر شراب ، سٹی پولیس نے اعجاز سے 6لٹر شراب ، کہوٹہ پولیس نے پرویز سے 12کپی شراب ، سٹی پولیس نے عثمان ، صادق آباد نے ممتاز ، سول لائن نے احتشام ، مندرہ نے فیصل ، صدر بیرونی نے عدنان ، کلر سیداں پولیس نے عمر سے پستول بر آمد کرلئے جبکہ ویسٹریج پولیس نے محسن سے 1عدد آہنی مکہ برآمد کرلیا ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں