279

منشیات فروشوں اور پولیس کے مابین فائرنگ،کانسٹیبل شہید

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسلام آباد پولیس کے ایک اور بہادر سپوت نے فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کر دیا۔ تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ سے کانسٹیبل عاقب شہید ہو گئے۔ آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس، ایس یس پی آپریشنز اوردیگر سینئر افسران موقع پر موجود، علاقہ میں ناکہ بندی کردی گئی سرچ آپریشن جاری۔پولیس ٹیم نے منشیات فروش کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا تو ملزمان نےپولیس پارٹی پراندھا دھند فائرنگ شروع کردی، ایک فائر پولیس جوان عاقب کی چھاتی پر لگا جس کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔زخمی جوان ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوا۔ملزمان کو جلد ہی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں