مندرہ کے باسی پسماندگی کا شکار 125

مندرہ کے باسی پسماندگی کا شکار

گوجر خان کا شمارچند بڑی تحصیلوں میں ہوتا ہے جس کا طرہ امتیاز یہ ہے کہ یہاں وطن عزیز پر جان کے نذرانے دینے والے سورماؤں نے جنم لیا تاریخ گواہ ہے ارضِ وطن کے ماتھے پر جھومر کی طرح سجا بہادری کا سب سے بڑا پہلا اعزاز نشان حیدر اس تحصیل کے معروف قصبہ مندرہ کے جری سپوت کیپٹن سرور شہید آف سنگھوری کی بے مثال، لازوال قربانی کا ثمر ہے بہادری کے پہلے بڑے اعزاز نشان حیدر کو ماتھے پر جھومر کی طرح سجا جرتوں کی داستانوں کا آمین قصبہ مندرہ اپنی پسماندگی کی وجہ سے بھی ایک منفرد پہچان رکھتا ہے،سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف اور سابق پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص،سابق ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی،پی ٹی آئی کے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم بھی بحثیت تحصیل ناظم کئی سال اقتدار کی غلام گردشوں میں گزارنے کے باوجود اور اب حکومتی جماعت تحریک انصاف کے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود قصبہ مندرہ اورگردو نواح میں تفریح مقام اور کھیلوں کا میدان نہ دے سکے یہاں کی سیاسی قیادتوں کا یہ المیہ رہا ہے کہ کامیابی و ناکامی دونوں صورتوں کے بعد اپنے بچوں سمیت اسلام آباد اور بحریہ جیسے پوش اور لگژری سکیموں میں سکونت اختیار کر لیتے ہیں، بیشتر نام نہاد سیاستدانوں کایہ طرز عمل سادہ لوح پرخلوص عوام کے منہ پر طمانچہ ہے،کھیلوں کا میدان اور تفریحی مقام نہ ہونے سے طبقہ نوجوان نشہ کی لت اور دیگر منفی سرگرمیوں میں مبتلا،کرکٹ،ہاکی،فٹ بال گراونڈ اورصحت مند جسمانی سرگرمیوں کے لیے کوئی مقام تو کجا مندرہ گورنمنٹ بوائز اور گرلز ہائی سکولوں میں بھی کھیلوں کے میدان ندارد شہریوں،نوجوانوں اور طلباو طالبات کی اکثریت کا مندرہ اور گردو نواح میں کھیلوں کے میدان اور تفریحی مقامات مہیا کرنے کامطالبہ شدت اختیار کر چکا ہے ملک کے سب  سے بڑے عہدے پر براجمان رہنے والے پیپلز پارٹی کے سابق وزیر اعظم نو منتخب ممبر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، اور کئی عشروں سے ضلعی نظامت سے صوبائی اور قومی اسمبلی میں عوام کی نمائندگی کرنے والے سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص،سابق ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی،پی ٹی آئی کے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم بھی بحثیت تحصیل ناظم اور اب حکومتی جماعت تحریک انصاف کے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود کا آج تک ایک بھی تفریحی سہولت فراہم نہ کرنا لمحہ فکریہ اورسوالیہ نشان ہیجی ٹی روڈ پر واقع اہم قصبہ مندرہ اور اس کے معروف قصبات بھاٹہ، نوروسلہ، ارجن، جوڑیاں، ککھڑی، مرید،ہرنال،ککھڑا،پوٹھی، گہنگریلہ،چہاری کلیال، تھرجیال، کلیال، حکیم چٹھہ، بچہ،بھاٹہ،کوری دولال،نور دولال،چوک قریشیاں،کلیام اعوان، سنگھوری، بھنگالی، ساہنگ، سکھو، منگھوٹ ودیگر علاقوں میں تفریحی مقامات نہ ہونے کیوجہ سے نوجوان نسل منفی سرگرمیوں میں مصروف عمل کہیں تو نوجوان نشے کی لت میں مبتلاتو کہیں جوئے جیسی لعنت میں مصروف کہیں سگریٹ نوشی ہو رہی ہے تو کہیں بلیئرڈ اور نیٹ کیفوں میں اپنا وقت ضائع کرتے نظر آرہے ہیں مندرہ کے عوام ہر طرح کی مثبت اور صحت مندانہ سرگرمیوں،تفریحی اور کھیلوں کے میدانوں سے محروم ہیں کرکٹ،ہاکی اور فٹ بال گراونڈزنہ ہونے سے نوجوان نسل غیر اخلاقی اور منفی سرگرمیوں میں مبتلا ہو کر جرائم کے رستوں کی مسافر ہو رہی ہے اسی کا شاخسانہ ہے کہ مندرہ کے نواحی گاؤں کوری دولال کی ایک معزز فیملی کے نوجوان نے انٹرنیٹ پر پب جی گیم کے زیر اثر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے نہ صرف اپنے اپنے حقیقی بہن بھائیوں کو قتل، اپنی والدہ کو زخمی کرنے کے بعد فائر کر کے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا ایسے اندوہناک واقعہ کے بعد بھی ارباب بست و کشاد کے کانوں پر جوں نہ رینگنا سابقہ و منتخب سیاسی قیادتوں کا عوامی مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے کھوکھلے سیاسی بیانات اور منافقانہ طرز سیاست پر مہر تصدیق ثبت ھے والدین کی پریشانی بڑھ رہی ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں