311

مندرہ‘ قتل کے مقدمہ میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان گرفتار


مندرہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)مندرہ پولیس کی کاروائی02 مطلوب اشتہار ی مجرمان گرفتار،تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی گوجرخان کی زیرنگرانی ایس ایچ اومندرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان مہدی حسن اورشاہ نواز کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرمان نے ساتھی کے ہمراہ دوران واردات ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کردیاتھا،واقعہ کا مقدمہ مبشر عطاء کی مدعیت میں سال 2017تھانہ مندرہ میں درج کیاگیاتھا، اشتہاری مجرم کا ساتھی قبل ازیں گرفتارہوکرچالان ہوچکا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں