مندرہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)علاقے کی تعمیر و ترقی ہمارا مشن ہے عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کریں گے آج 16سالہ دیرینہ عوامی مطالبہ مندرہ تا بھاٹہ روڈ جو کھنڈرات کی منظر کشی کر رہا تھا سابق دور حکومت میں کسی کو بھی یہ زحمت گوارہ نہیں ہوئی کہ وہ اتنی اہمیت کے حامل منصوبے جس سے کئی گاؤں وابستہ تھے مکمل کریں مگر ہم نے اپنے قائد عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے اس کی از سر نو بحالی و تعمیر کے لیے عوام کو 18.4ملین روپے کا تحفہ دے رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ اگلے 6ماہ میں ترقیاتی کاموں کے اسقدر جال بچھائیں گے۔یوسی نور دولال اور کوری دولال میں جہاں بھی پانی کا مسئلہ وہاں واٹر سپلائی اسکیم دیں گے اور غوثیہ چوک میں ٹیوب ویل دیں گے جبکہ جتنے بھی لنک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں انہیں جلد ہی تعمیر کریں گے آنیوالے وقت میں ہمارے سیاسی مخالفین میدان سیاست میں ہمارامقابلہ کرنے سے گھبرائیں گے تعمیری سیاست ہمارا ورثہ ہے اور مثبت تنقید خندہ پیشانی سے قبول کرتے ہیں مگر گندی اوربازاری زبان سے جو سیاسی ماحول کو خراب کر کے ہیں انہیں برداشت نہیں کریں گے ہم تمام سیاسی مخالفین تحصیل گو جر خان کی قیادت کو کھلا چیلنج دیتے ہیں کہ وہ یکم نومبر 2021ء کو گو جر خان کی جامع مسجد میں آئیں سب ملکر باوضو ہوکر قرآن مقدس پر حلف دیتے ہیں کہ عوامی فلاح و بہبود کے کاموں سے جس نے بھی کرپشن کی زرا برابر بھی کمیشن کھایا ہو اس پر خدا کی لعنت ہو اور وہ آئندہ گو جر خان کی غیور عوام کی قیادت کا اہل نہیں اور عوام بھی وعدہ کریں جو اس دن حلف نہ دے سکے اسے آئندہ ووٹ نہ دیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنما و ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 9 چوہدری ساجد محمود اورسابق امیدوار ایم این اے چوہدری محمدعظیم نے مندرہ تا بھاٹہ روڈ کی بحالی تعمیر کے افتتاح کے بعد غوثیہ چوک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ سے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر، چیرمین شیخ طاہر اشفاق، طارق عزیز بھٹی،رب نواز قریشی،ساجد محمود جنجوعہ،سہیل کیانی ایڈوکیٹ، فاروق قریشی، راجہ سہراب، سردار سرفراز، مصطفی قریشی،ملک طاہر رشید، جہانگیر بھٹی و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ سیاسی وابستگی سے بالا ترہو کر پیپلز پارٹی،مسلم لیگ ن و دیگر جماعتوں کے کارکنوں نے روڈ کی تعمیر کے منصوبے پر اظہار تشکر کے لیے شرکت کی دریں اثناء جب پاکستان تحریک انصاف کے قائدین مندرہ چوک پر پہنچے جہاں روڈ کے افتتاح کا فیتہ کا ٹا گیا وہاں کارکنوں نے فقید المثال استقبال کیا قائدین پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں گئی اور گھوڑوں کے ڈانس اورڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے کارکنوں نے قائدین کو جلسہ گاہ تک لائے۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چیرمین ملک عبد الوحید، راجہ روئیداد چب، سابق ایم پی اے راجہ طارق کیانی، سابق ڈی ایس پی باوا سید نذر شاہ ہمدانی، وائس چیرمین چوہدری محمد اسحق،سید غالب حسین شاہ،راجہ آصف، چوہدری مون، مرزا سکندر، دانش غوری،احسن فیاض، احتشام منہاس، ہارون قریشی و یگر کارکنوں کی بڑی تعداد میں موجود تھے۔
186
زبردست