164

مندرہ، متاثرین آتشزدگی کی بھر پور مالی امداد


سید ساجد نقوی نمائندہ پنڈی پوسٹ مندرہ
مندرہ شہر چھوٹا ہونے کے باوجوداسے دیگر بڑے شہروں کی طرح امتیازی حثیت حاصل ہے یوں تو مندرہ کے مسائل اسقدر زیادہ ہیں جن کا احاطہ کرنا مشکل ہے جو کہ منتخب عوامی نمائندوں ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں چند ایک ترقیاتی کام بھی ہوئے ہیں مگر جسطرح دیگر شہروں میں تیزی سے ترقی ہوئی اسطرح مندرہ ابھی بہت پیچھے ہے ابھی حالیہ چند دن قبل مندرہ شہر میں ایک انتہائی افسوناک واقعہ پیش آیا جو کسی بھی بڑے سانحے سے کم نہ تھا رمضان المبارک کا آخری عشرہ عید سر پر اور مندرہ شہر کے عین وسط میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے آناً فاناً کھوکھوں،سبزی،فروٹ کے ٹھہلوں،منیاری اسٹور،ڈیکوریشن سنٹر،موبائل شاپ، گھڑی ساز، بجلی کی تاروں اور ٹیلی فون کی کیبنٹ اور بوہڑ کے تاریخی درخت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جو دیکھتے ہی دیکھتے راکھ کا ڈیر بن گئے ریسکیو 1122فائر برگیڈ کی جو دو گاڑیاں آئیں موقع پر موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ ان میں سے ایک گاڑی میں پانی کم تھا دوسری گاڑی کا پریشر کم تھا جوکہ ایمرجنسی اداروں کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے جبکہ محکمہ پولیس کے اہلکار ایس ایچ او افتخار احمد بٹ کی قیادت میں اطلاع ملتے ہی فوری جائے وقوعہ پر پہنچے اور امدادی کاموں میں حصہ لیا اس واقعے میں مندرہ کی ممتاز سیاسی و سماجی نوجوان شخصیت راجہ شباب عزیز بھی بروقت پہنچے اور متاثرین آتشزدگی والوں سے ملکر انکا بچا ہوا سامان آگ کے شعلوں سے باہر نکالنے میں انکی عملی مدد کر کے متاثرین آتشزدگی کی ہمدردری و ڈھیروں دعائیں حاصل کیں تقریباً20سے 25 غریب دیہاڑی داروں کالاکھوں روپے کا مالی نقصان ہوا جس پر منتخب عوامی نمائندوں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، پی ٹی آئی کے ایم پی اے چوہدری ساجد محمود،پاکستان تحریک انصاف تحصیل گو جر خان کے صدر و سابق امید وار برائے قومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم،مسلم لیگ ن کے راہنماوں راجہ جاوید اخلاص الغرض تمام سیاسی جماعتوں کی مقامی قیادت نے بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان بیچارے آتشزدگی متاثرین کی امداد تو کجا ان سے اظہار یک جہتی و طفل تسلی کے لیے رجوع تک نہیں کیا

متاثرین آتشزدگی کی مشکل کی اس گھڑی میں ان سیاسی راہنماوں کے پاس ہمدردی کے دو بول بولنے کے لیے وقت نہ نکل سکاحتیٰ کے تحصیل گو جر خان کے حکومتی زمہ دارانACگو جر خان یا انکی نمائندگی کے لیے بھی کسی نے کوشش نہ کی گوکہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے چوہدری ساجد محمود عمرہ کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس میں تھے مگر اتنے بڑے سانحے پر ٹیلی فونک یا انکی کسی نے نمائندگی نہ کی جس پر تمام سیاسی جماعتوں کے مقامی قائدین کے خلاف متاثرین آتشزدگی میں سخت غم و غصہ پایا گیاان متاثرین آتشزدگی کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی قائدین نے ہمارے ساتھ سخت سرد مہری اور بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیں سخت مایوس کیا جبکہ ان سب باتوں کے برعکس مقامی سطح پرخدمت سے سرشار لوگوں کی کمی نہیں ہے جو لوگ مصیبت اور دکھ کی اس گھڑی میں زخمی دلوں پر مرہم رکھنے کے لیے ہمیشہ کسی مریض کی تلاش میں رہتے ہیں انہی فرشتہ صفت لوگوں کی بدولت آج یہ دنیا ہزاروں غموں کو اپنے سینوں میں دبائے جیے جا رہی ہے ان میں مندرہ کی نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت راجہ شباب عزیز، ساجد محمود جنجوعہ آف بھاٹہ،راجہ ممتاز علی تاج آف مندرہ جنھوں نے اپنے طور پر متاثرین آتشزدگی کی امداد کے لیے آواز کو بلند کیا اور انکی صدا پرانکے قریبی عزیز واقاراب و رفقاء جن میں راجہ عامر عزیزآف مندرہ حال مقیم کنیڈا، مشرف رزاق آف ساہنگ حال مقیم انگلینڈ،و دیگر دیار غیر میں بسنے والوں اور ارض وطن میں بسنے والوں نے لیبک کہتے ہوئے دل کھول کر عطیات دیے اور چند دنوں میں راجہ شباب عزیز آف مندرہ کے پاس 4لاکھ سے زائد رقم جمع ہو گئی چند دن بعد جماعت اسلامی مندرہ کے راہنما راجہ ممتاز علی تاج آف مندرہ اور پاکستان تحریک انصاف بھاٹہ کے راہنما راجہ ساجد محمود جنجوعہ نے ملکر دوستوں کے تعاون سے تقریباً2لاکھ روپے ان متاثرین کھوکھا میں بڑی خاموشی کے ساتھ تقسیم کیے یہاں پر نام لیے بغیر یہ ذکر بھی کرتا چلوں کہ چند ایک متاثرین آتشزدگی نے بھاری نقصان ہونے کے باوجود یہ کہہ کر امداد لینے سے انکار کر دیا کہ ہم پھر بھی گذارہ کر لیں گے ہم آپکے تعاون کے بے حدشکر گزار ہیں ہمارے حصہ کی رقم آپ ہمارے متاثرین بھائیوں میں مزید تقسیم کر دیں اس واقعے میں شیر شاہ سوری دور کی یاد تاریخی بوہڑ کے درخت کو بھی نقصان پہنچا جو شدید گرمی میں اسقدر سایہ دار درخت ہے کہ نہ صرف دوکاندار بلکہ گاہکوں کے لیے بھی کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے درختوں کی اب شدید ضرورت ہے جو سائے کے ساتھ ماحول کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں رہی بات آتشزدگی کی کہ کیسے لگی یہ ابھی تک معمہ ہے مختلف قیاس آرائیوں کے باوجود تمام متاثرین نے اپنی تمام تر توجہ اپنے اپنے کاروبا ر پر مرکوز کر لی ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں