مندرہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ مندرہ کی حدود چک دولت میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ۔گھر کے صحن میں سوئے ہوئے
میاں بیوی قتل پولیس موقع پر پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق چک دولت میں رہائش پذیر ریٹائرڈ انسپکٹر ایف آئی اے راجہ مظہرحسین اور انکی اہلیہ صحن میں سوئے ہوئے تھے
کہ نامعلوم افراد نے انھیں قتل کردیا جن کی عمریں 68اور 61سال بتائی جارہی ہیں ایس پی صدر موقع پر موجود جہاں اسٹیشن ہاؤس آفیسر تھانہ مندرہ انھیں تاحال حاصل تفصیلات و قتل کے محرکات سے آگاہ کیا۔