مندرہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ مندرہ پولیس کی کاروائی،پکار 15 پربوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق ذوالفقار نے پکار 15پر کال کی کہ04مسلح افراد نے اختر ہوٹل کے قریب اس سے65ہزار وپے چھین لیے ہیں، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مندرہ پولیس فوری موقعہ پر پہنچی،تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کہ ملزم ذوالفقارنے ارشد عمران سے رقم ہتھیانے کے لیے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا ہے، جس پرمندرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پکار 15پر بوگس کال کرنے والے ملزم ذوالفقار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ایس پی صدر کا کہناتھا کہ پکار 15 عوام کے لیے ایمرجنسی کی صورت میں ایک سہولت ہے، اس کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، سرکاری ذرائع کو اپنی ذاتی مفاد اور غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔
192