119

ملک کو ہر قسم کی دہشتگردی سے پاک کرینگے،وزیرخارجہ

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان ایک فتنہ ہے جبکہ افغانستان کے طالبان ایک تاریخی حقیقت ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تحریک طالبان پاکستان کو سختی سے کچلنے اور ملک کو ان کی دہشت گردی سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکومت نے اے پی سی سانحہ کے ذمہ داروں کو رہا کرنے کا بزدلانہ فیصلہ کیا لیکن اب ہم نے عمران خان کی ایسی ہر پالیسی کو ترک کر رہے ہیں ہم اپنے وطن میں کسی دہشت گرد کو رہنے کی اجازت ہر گز نہیں دے سکتے اور نہ ہی ان کو کسی قسم کی رعایت یا ڈھیل دینگے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں امپورٹڈ حکومت کہنے والا خود اعتراف کر رہا ہے کہ وہ پچاس ہزار دہشت گردوں کو پاکستان امپورٹ کر رہا تھا انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بہت مشکل سے دہشت گردوں اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا تھا مگر عمران خان کی بزدلانہ پالیسی نے دہشت گردوں کو مضبوط کیا اور اس کی خیبر پختون حکومت کے وزراء اب بھی ان کو بھتہ دے رہے ہیں عمران حکومت میں ان کو نہ صرف جیلوں سے نکالا گیا بلکہ افغان جیلوں سے رہا ہونے والوں کو بھی پاکستان میں لایا گیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں