تاریخ اسلام کی اوراق گردانی کیجیے صفحہ ہستی کو کھنگال کر دیکھیے حاضر و موجود پر بنظر عمیق چشم کرم کیجیے ابتداء و ارتقاء عالم کی منازل کا مطالعہ کیجیے طائر لاہوتی کی پرواز کا نظارہ کرکے عالم امکان کی رعنائیاں دیکھیے تاحد نظر تا ظرف نظر جو شئے قدر مشترک ہے وہ کچھ ایسے ہے کہ ہر دور میں باطل پرستوں کا قلع قمع ہو اہے جہاں باطل نے سر اٹھایا وہیں احقاق حق کے لیے کوئی نہ کوئی مرد میداں حق تعالیٰ کی تائید و نصرت کی سواری لے کر سوئے
کارزار روانہ ہوا اور ایسی تیغ حق چلائی کے باطل پرستوں کی صفوں میں الامان الامان کی صدائیں بلند ہونے لگیں،تاریخ اسلام ایسے نامور و بہادر شخصیات کے تعارف سے بھری پڑی ہے جہاں کہیں جس طرح کی ضرورت کسی امر کے تحت پیش آئی دین اسلام نے اپنی چنیدہ لوگوں کو کمر بستہ ہونے کی طرف اشارہ کیا ہے
”ایسے لوگوں کا تخالف ہردور میں زور و شور سے ہوا لیکن دم آخر یہی لوگ فتح و کامیابی سے بہرہ ور ہوکر ہم نشین اہل حق ہوئے حاسدین نے حسد کیا شریروں نے شرارتیں کیں بالآخر فضیلت کو تسلیم کیا اور سر سوئے قدم جھکا لیے“اللہ کریم ان اہل حق کو جو احقاق حق کے لیے کوشاں رہتے ہیں سلامت رکھے اور ہمیں بھی ان کی صحبت کی برکتیں عطا فرمائے زیر نظر تصویر محقق اہلسنت شمشیر اعلیٰ حضرت بریلوی زبدۃ العلماء و الفضلاء حضرت علامہ مولانا مفتی محمد حنیف قریشی قادری مدظلہ العالیٰ کی ہے جو راقم کی تحریر کے مصداق ہیں۔