161

معروف مال میں پولیو ٹیم کو داخلہ سے روکنے پر منیجر گرفتار

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ )پولیو مہم میں عدم تعاون مہنگا پڑ گیا ۔پولیو ٹیمز کو نجی مال میں داخل نہ ہونے دینے والا مال مینجر گرفتار کر لیاگیا۔کاروائی اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا فروا بتول نے کی،گرفتار مینجر اس سے قبل بھی پولیو ٹیمز کو داخلے سے روکتا رہا،

ڈی سی اسلام آبادکا کہنا تھا انسداد پولیو مہم قومی مہم ہے، ہمارا ساتھ دیں،پولیو کے خلاف جنگ ہماری مشترکہ ہے،پولیو ٹیمز کو روکنے والے عناصر کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا، عوام و انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں