سید سلمان گیلانی طویل عرصے سے علیل تھے شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج تھےمعروف شاعرختم نبوت نعت گو اور مزاحیہ شاعری کے ماہر سید سلمان گیلانی لاہور میں انتقال کر گئے ہیں وہ ختم نبوت کے پرجوش حامی، تحریک ختم نبوت کے مجاہد سید امین گیلانی کے صاحبزادے تھے اور اپنے والد کی طرح دینِ اسلام، نعت رسول ﷺ اور مزاحیہ انداز میں سماجی مسائل پر شاعری کے لیے مشہور تھے۔ ان کی شاعری محفلوں کو چار چاند لگاتی تھی خاص طور پر نعت اور طنزیہ کلام میں ان کا منفرد انداز تھا وہ ملکی اور عالمی سطح پر مقابلوں میں حصہ لیتے اور اپنے مخصوص انداز میں سب کو اپنا گرویدہ بنا لیتے
