144

مسافروں گاڑیوں پر دہشتگردوں کا وار 20 افراد شہید

پشاور (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 20 افراد جاں بحق۔مسافرگاڑیاں سیکیورٹی فورسزکی حفاظت میں پاراچنار سے پشاور جارہی تھی۔ضلع کرم میں پاراچنار سے پشاور جانے والی کانوائی میں شامل مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کے حملے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ ضلع کرم کے لوئر علاقے میں پیش آیا۔ مسلح افراد نے پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی۔اسپتال ذرائع نے فائرنگ سے 20 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ادھر پولیس نے کہا ہے کہ گیارہ افرادکے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں