گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ)سوار شہید سٹیڈیم کے نزدیک جی ٹی روڈ پر مزدے کی موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو ٹکر
ٹکر کے نتیجے میں 3 نوجوان زخمی ہو گے جنہیں فوری طور پر ریسکیو 1122 نے سول ہسپتال پہنچا دیا۔ جن میں مبین خادم نامی نوجوان کو سیریس حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا
جبکہ مزدا ڈرائیور موقع سے مزدا بھگا لگ گیا جسے سرور شہید کالج کے پاس پیچھے آنے والے نوجون نے روک لیا۔ اور اچھی خاصی مرمت کے بعد ہولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق نوجوان سوار شہید سٹیڈیم میں میچ کھیلنے کے بعد واپس آ رہے تھے۔زخمی ہو نے والوں میں بلال خالد ولد خالد حسین اور اس کا کزن مبین خادم ولد خادم حسین سکنہ دولتالہ اور محمد ذوہیب ولد رازق محمود سکنہ دھمہ شامل ہیں