138

مری:13سالہ لڑکی گولی لگنے سے جاں بحق

مری(پنڈی پوسٹ نیوز)یونین کونسل مسیاڑی پھپھڑیل مری میں 13 لڑکی عروہ اورنگزیب مبینہ طور پر اپنے ہاتھ سے اچانک سرمیں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی ریسکیو1122 مری کے مطابق الماری میں پڑھی ہوئی پستول گھر میں موجود 2 بچیوں نے نکالی اور اچانک گولی چل گئی سرمیں گولی لگنے سے بچی شدید زخمی ہوگئی کال موصول ہو تے ہی ریسکیو1122 مری کی امدادی ٹیم ایمرجنسی ایمبولینس کے ساتھ روانہ کردی گئی امدادی ٹیم نے راستے میں دیکھا تو شدیدزخمی لڑکی کو لواحقین دوسری گاڑی میں ٹی ایچ کیوہسپتال مری لارہے تھے ریسکیو اہلکاروں نے لڑکی کو تشویش ناک حالت میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سول ہسپتال مری منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی، ریسکیو کنٹرول روم نے بروقت متعلقہ پولیس چوکی کو معلومات فراہم کردیں،لڑکی کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال مری منتقل کردیاگیا، لواحقین نے بچی کا پوسٹمارٹم نہ کروانے کی درخواست دی ہے جس پر علاقہ مجسٹریٹ فیصلے کرینگے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں