مری (سید احمد ،نمائندہ پنڈی پوسٹ)تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال مری سے کروڑوں روپے مالیت کی چوری ہونے والی تینوں ڈائلائسزمشینیں پولیس نےبرآمد کر لیں چوری میں ملوث ہسپتال کا ایک ڈاکٹر ،ملازم اورخریداربھی گرفتار تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری میں دو سال قبل قائم ہونے والاڈائلیسسز یونٹ فنکشنل سے قبل ہی وارداتوں کی نظر ہو گیا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری سے دو ہفتہ قبل کروڑوں روپے مالیت کی چوری ہونے والی تین ڈائیلاسسزمشین برآمد کر لی گئیں ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر مری احمد حسن رانجا۔ڈی پی او فراز احمد اور اسسٹنٹ کمشنر مری صاحبزادہ محمد یوسف ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر محمود عباسی، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال مری عبدالسلام اور ایس ایچ او مری چوہدری محمد اسلم کی آپس کی بہترین کواڈینیشن اوردو ہفتہ کی دن رات جہدوجہد کے بعد ڈائلیسسز میشنیں اور ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں ایک ہسپتال کا ڈاکٹر اور ملازم سمیت دیگر افراد بھی شامل ہیں تفتیش کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں لاہور سے مشینوں کی برآمدگی اور ملزمان کی گرفتاری پر عوامی حلقوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت ، پولیس اور ہسپتال انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
139