152

مری گاڑی حادثہ کا شکار ڈرائیور جاں بحق

مری سرینگر روڈ پر،دھلہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایک مہران کار کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور موقع پرجاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مصروف سڑک پر یاسین ہوٹل کے قریب مہران گاڑی بے احتیاطی اور تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی اور200 فٹ گہری کھائی میں جاگری جسکے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیو اظہررحیم ساکن مظفر آباد آزادکشمیر موقع پرجاں بحق ہوگیا۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مری کی امدادی ٹیم ایمبولینس لیکر مو قع پر پہنچ گئی اورامدادی کاروائی کرتے ہوئے جاں بحق شخص کی نعش کو رولرہیلتھ سینٹر پھگواڑی مری منتقل کردیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں