مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)مری کی معروف کارباری شخصیات کی گاڑی حادثہ کاشکار دونوجوان جاں بحق تین افرادشدید زخمی حادثہ کی اطلاع ملتے ہیں مری میں کہرام مچ گیا ہرآنکھ اشکبار اور علاقہ بھر میں سوگ کی فضاء شرقپور شریف موٹروے M3 لاہور سے ملتان کی طرف جاتے ہوئے نزد ڈھامکے شرقپور شریف پراڈو گاڑی ٹائر بلاسٹ ہونے سے الٹ گئی،حادثے میں گاڑی میں سوار 2 افراد خرم عباسی اورنوروفات پاگئے جبکہ راجہ عالم زیب زخمی ہو گئے ریسکیو 1122شرقپور شریف کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کرحادثے میں موقع پر جاں بحق ہونے والے خرم عباسی ولد نجم خاں عمر 35 سال اور نور محمد کی لاشوں اورزخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر شرقپور شریف منتقل کر دیاگیاہے گاڑی سے ملنے والی 32 ہزار کی رقم اور سامان لواحقین کے حوالے کر دیاگیاہے۔
174