242

مری ‘کار چوری کی وارداتوں میں اضافہ

مری میں کارچوری کی وارداتوں میں اضافہ سے اہلیان علاقہ میں شدید تشویش،مری شہر کے علاقہ ہل ڈھولو میں چوری کی بہت واردتیں ہورہی ہیں جس کے باعث اہلیان علاقہ شدیدپریشانی سے دوچار ہیں ہفتہ اوراتوار کی درمیانی رات کوہل ڈھولو سے ایک اور سوزوکی گاڑی جس کانمبرآرآئی ایس 218 نامعلوم چور لے اڑے جو پولیس اورمری انتظامیہ پر سوالیہ نشان ہے مری سٹی کا ایریا ہونے کہ باوجود چور آئے دن یہاں گاڑیاں چوری کرنے کی وارداتیں کرتے ہیں جن کوابھی تک مری پولیس نہ تو گرفتارکرسکی ہے اورنہ چوری کی وارداتوں کوروکنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کئے گئے ہیں عوامی حلقوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اوران وارداتوں کوروکنے اورملوث چوروں کو گرفتارکرنے کامطالبہ کیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں