مری میں شدید برفباری کے باعث ریسکیو 1122 نے سیاحوں کے لئے ضروری ہدایات جاری کر دیں۔

مری(اویس الحق سے)موسم سرما میں برفباری کے دوران ریسکیو 1122 کی جانب سے سیاحوں کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی۔

ریسکیو 1122 پریس ریلیز کے مطابق کہا گیا ہے کہ مری آنے والے سیاح رات کے دوران ہیٹر کے مسلسل استعمال سے اجتناب کریں۔

بند گاڑی میں ہیٹر چلانے سے دم گھٹنے کا خطرہ ہوتا ہے اس لئے شدید سردی کی صورت میں ہیٹر کا استعمال وقفے وقفے سے کریں تاکہ کسی قسم کا کوئی جانی نقصان رونماء نہ ہوسکے۔

رات کے وقت تیز رفتاری سے گریز کریں،گاڑی سڑک پر پھسلن کا شکار ہو سکتی ہے۔

ون وے کی خلاف ورزی سے رات کے وقت حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔برفباری کے دوران رات کو غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔

رات کے دوران سفر کرنے والے سیاح گرم کپڑے، کمبل اور خشک میوہ جات ساتھ رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر 1122 پر کال کرکے اطلاع دیں۔

ریسکیو 1122 مری کے اہلکار رات کے دوران بھی فیلڈ میں الرٹ اور دستیاب ہیں۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ رات کو موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں ریسکیو 1122 مری رات ہو یا دن، عوام کی خدمت میں ہر دم تیار ہے۔