مری (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ملکہ کوہسار مری میں اور ملحقہ گلیات میں برف باری کا سلسلہ جو گزشتہ روز سے شروع ہوا تھا وہ پیر کی سہ پہر تک جاری رہا۔اس دوران مری میں قریباً ایک فٹ تین انچ تک جبکہ گلیات میں دو فٹ تک برف پڑی۔دوران برفباری تمام تر ضلعی اداروں کے انتہائی متحرک ہونے کے باوجود جہاں ایکسپریس وے،مسیاڑی لنک روڈ سمیت متعدد سڑکوں پر ٹریفک پیر کی رات تک بحال نہ ہو سکی وہاں بجلی کی طویل بندش نے مقامی لوگوں اور یہاں محدود تعداد میں آنے والے سیاحوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بعض مقامات پر پیٹرول کی عدم فراہمی اور پھسلن کے باعث پھنسنے والی متعدد گاڑیوں کو ریسکیو 1122کے جوانوں نے مدد فراہم کرتے ہوے منزل مقصود کی جانب روانہ کیا۔موسمیاتی اداروں کے مطابق آئند مطلع صاف رہے گا جبکہ قریباً دو ہفتوں کے بعد برفباری کے ایک نئے سپیل کی آمد متوقع ہے۔
92