239

مری‘ عوامی حلقوں کا زائد کرایہ لینے پر ٹرانسپوٹروں کیخلاف کار وائی کا مطالبہ

مری (نمائندہ پنڈی پوسٹ) مری سے راولپنڈی اور مضافات کے درمیان چلنے والے ٹرانسپوٹرز نے 30سے40روپے فی سواری کرایوں میں از خود اضافہ کر دیا ہے جس سے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں جبکہ آر ٹی اے سیکرٹری راولپنڈ ی سرکاری کرایہ نامہ جاری کرنے میں بری طرح ناکام ہے وارڈن ٹریفک پولیس بھی زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپوٹروں کے خلاف کوئی کار وائی عمل میں نہیں لا رہے عوامی اور شہری حلقوں کا ٹرانسپوٹرز مافیا اور آر ٹی اے سیکرٹری کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی اور رکن صوبائی اسمبلی میجر (ر) لطاسب ستی اور دیگر اعلی حکام سے ٹرانسپوٹروں کے خلاف کار وائی کرنے اور سرکاری کرایہ نامہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے فیض آباد سے مری شہر اپر دیول علیوٹ نیومری باڑیاں پھگواڑی او ر دیگر روٹوں پر چلنے والے ہائی ایس ٹیوٹا اور کوسٹرز سروس نے از خودکرایوں میں اضافہ کر دیا ہے یہ امر واضح رہے کہ ان روٹس پر ٹرانسپوٹرز حضرات پہلے دوگنا سے زائد کرایہ وصول کر رہے ہیں اور اب کہ اس بار بھی انھوں نے از خود کرایوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا جس پر عوام اور ٹرانسپوٹروں کے درمیان زائد کرایہ کی وصولی پر گالم گلوچ اور لڑائی جھگڑے عروج پر ہیں زائد کرایہ وصول نہ کرنے پر ٹرانسپوٹرز مسافروں سے انتہائی بد تمیزی سے پیش آتے ہیں اور گاڑی سے اتار دیتے ہیں انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسپوٹروں کی لوٹ کھسوٹ اورسیاحوں اور شہریوں کے ساتھ نا روا رویہ کے خلاف بھی کاروائی کی جائے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں