514

مری‘ دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والی لڑکی کی نعش برآمد

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)قتل یاخودکشی، چندروزقبل دریائے جہلم میں مبینہ طورپر چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والی مری کے نواحی علاقہ پھگواڑی نمب رومال کی شازیہ کی لاش مل گئی ہے جسکوپوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری منتقل کر دیا گیا ہے لڑکی کے سسرال کے مطابق شازیہ نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی ہے جبکہ لڑکی کے بھائی اورورثاء کے مطابق شازیہ کو قتل کرکے لاش دریا میں پھینکی گئی ہے اس سلسلہ میں شازیہ کے بھائی واجدحسین عباسی کی جانب سے اے ایس پی مری اظہر خان کودی جائے والی تحریری درخواست میں متوفیہ کے شوہر فاجد اور دیگرپرالزام عائدکیاگیاہے کہ اس کو قتل کیاگیا ہے کیونکہ مقتولہ کے شوہر کے بڑے بھائی کے ساتھ اختلافات رہتے تھے شازیہ بی بی کو کئی باراسکے شوہر کے بھائی اوراسکی بیوی تشددکانشانہ بناتے رہے ہیں اور چاردفعہ شازیہ بی بی ناراض ہوکر اپنے والدین کے گھر واپس آتی رہی ہے،18 اگست 2021 کو شازنہ بی بی 22 دن اپنے والدین میں ناراض ہوکر رہی اور فاجد ولد عباس کی ہمشیرہ نے ذاتی گارنٹی دیکر اس کو واپس شوہر کے گھرلے گئی تھی مقتولہ کی ایک بیٹی بھی ہے،21 اگست کو شازیہ سے اسکے خاوند فاجد اور ساجد نے جھگڑا کیا اور اسے تشددکانشانہ بنایا اور ساجد نے ہی بتایا کہ شازیہ بی بی نے میرے سامنے 10 گز کے فاصلے سے چھلانگ لگائی ہے مقتولہ کی نعش فاروڈ کہوٹہ سے ملی جو ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کیاگیا مقتولہ کے بھائی اور لواحقین کاٹی ایچ کیو ہسپتال مری کے باہر شدیداحتجاج پولیس کے اعلیٰ حکام سے اس ظلم کیخلاف فوری کاروائی،ملوث افراد کی فوری گرفتار ی اور انصاف فراہم کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں