مری (نمائندہ پنڈی پوسٹ)مری برفباری میں پھنسے سیاحوں کی ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ایف سی اور رینجرز و دیگر امداد اداروں سے مدد طلب کر لی گئی تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کونے کونے سمیت دنیا بھر سے آئے سیاحوں کی ہلاکتیں رپورٹ ہونے لگیں مسلسل کئی روز سے جاری شدید برفباری کے باعث ٹریفک جام ہو چکی ہے وزیرداخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں میں پھنسے 16 سے 19 اموات کی تصدیق ہوئی ہے جسکی ویڈیوز بھی منظر عام پر آچکی ہیں انھوں نے بتایا کہ اس وقت مری داخلہ بالکل بند ہے صرف وہی گاڑیاں جا سکتی ہیں جن امدادی سامان ہو گا شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ایف اور رینجرز سے مدد طلب کر لی گئی ہے ادھر پنجاب حکومت نے مری کو آفت زدہ قرار دیا ہے ۔فواد چودھری نے سیاحوں کو کچھ روز تک بالائی علاقوں کا رخ نہ کرنے کا مشورہ دیدیا ۔مری کو اتوار رات نو بجے نو گو ایریا قرار دیا گیا ایک اندازے کے مطابق گزشتہ دو روز میں لاکھوں کی تعداد میں لاکھوں کی تعداد میں گاڑیاں مری،نتھیہ گلی اور ایوبیہ میں داخلہ ہو گئی ہیں ۔
210