207

مری اور کوٹلی ستیاں کی سڑکوں کیلئےتاریخی پیکیج

مری مستعفی ممبرقومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے این اے 57 اور حلقہ پی پی 6 کے لیے بڑی سڑکوں کا تاریخی پیکیج، مری ایکسپریس وے کو پرانے جی ٹی روڈ سے ملانا، مری شہر کا سفر آدھا گھنٹہ کم کرنا اور نتھیا گلی کی ٹریفک کو مری شہر اور کلڈنہ داخل ہوئے بغیر ایکسپریس وے تک لانے کا ایک تاریخی میگا پروجیکٹ شروع کردیاگیا ان خیالات کااظہار مستعفی ممبرقومی اسمبلی نے اپنے بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں مری ایکسپریس وے بوستال موڑ سے لارنس کالج اور پرانے مری روڈ بانسرہ گلی تک ملانے کیلئے نئے بائی پاس روڈ کی تعمیر کیلئے 50 کروڑ مختص کئے گئے ہیں،دوسرے مرحلے میں راولپنڈی مری روڈبانسرہ گلی تا باڑیاں روڈ،پٹھلی گلی،کیاری چبگراں روڈ تا رتی گلی بائی پاس نئی روڈ کی تعمیر کیلئے 72 کروڑ روپے، کوٹلی ستیاں میں سیاحت کے فروغ کے لیے بنائی جانے والی ٹورزم ہائی وے کو راولپنڈی اسلام آباد سے ملانے والے دو بڑی سڑکوں کو کارپٹ کر کے ٹورزم کاریڈور کو مکمل کرنے کا بڑا منصوبہ،راولپنڈی لہتراڑ کوٹلی ستیاں روڈ کیلئے 1 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ کے فنڈز جبکہ راولپنڈی چراہ تا کرور کوٹلی ستیاں روڈ کی کارپٹنگ اور مرمت کیلئے 1 ارب 23 کروڑ 22 لاکھ کی لاگت سے پری کوالیفیکشن نوٹس جاری کردیے گئے انہوں نے اہلیان مری اورکوٹلی ستیاں کے عوام کومبارکباددیتے ہوئے کہاہے کہ مذکورہ منصوبوں کوجلدمکمل کیاجائیگا جس سے علاقہ میں ترقی کے ایک نئے دور کاآغاز ہوگا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں