مری‘کالے شیشے والی گاڑیوں کے مالکان کیخلاف ایکشن کا مطالبہ

مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ) مری کے اکثرمقامات پرسکول کے طلباء وطالبات کو لیجانے والی کالے شیشے والی گاڑیوں کے مالکان کیخلاف تاحال کوئی ایکشن نہیں کیاگیا خصوصاً گھوڑاگلی،دریاگلی اورنمبل میں کالے شیشے استعمال کرنے والی گاڑیوں کیخلاف کوئی بھی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی ہے جسکے باعث طالبات کے والدین کوشدید تشویش لاحق ہے، اہلیان علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر مری، ڈی ایس پی ٹریفک مری اوردیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ طلباء طالبات کوسکولوں میں لیکرجانے والی ٹائم کی گاڑیوں میں کالی شیشے استعمال کرنے والوں کیخلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ماضی میں ہونے والے واقع سے بچاجاسکے،بصورت دیگر کشمیر روڈ پر دھرنادیاجائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں